سرینگر،11اکتوبر(ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سمپورہ علاقہ میں واقع انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ (ای ڈی آئی) کی کثیر منزلہ اقامتی عمارت میں محصور جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری مسلح تصادم آرائی منگل کو دوسرے دن میں داخل ہوگئی۔
start;">سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس تصادم آرائی میں تاحال سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق عمارت میں محصور جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے لئے منگل کی صبح راکٹ اور اعلیٰ درجے کے خودکار ہتھیار استعمال کئے گئے۔